حیدرآباد۔24۔مارچ (اعتماد نیوز)بی جے پی لیڈر جسونت سنگھ نے آج انکی خواہش کے مطابق انکو بارمر حلقہ سے سیٹ نہ دینے پر انہوں نے اسی حلقہ سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی کو داخل کیا۔چنانچہ راجھستان
کے وزیر اعلی وسندھرا راجے نے اس حلقہ سے سابق کانگریس لیڈر اور جاٹ طبقہ کے مشہور قائد کلنل سنارام کو اس حلقہ کی سیٹ دینے کی سفارش کی۔چنانچہ ڈارجلگ حلقہ پارلیمنٹ سے نمائندگی کرنے والے جسونت سنگھ نے اس حلقہ سے مقابلہ کے لئے تیار تھے ار اس حلقہ سے انہیں سیٹ نہ ملنے پر وہ ناراض ہوگئے۔